26ویں  ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے ،بلاول بھٹو  

26ویں  ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے ،بلاول بھٹو  
کیپشن: Only Parliament has the authority to roll back the 26th Amendment, Bilawal Bhutto

ایک نیوز: بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے 26ویں  ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے ،کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور۔  

تفصیلات کے مطابق  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے غیررسمی گفتگو  کرتے ہوئے چیئرمین  پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نےکہا پیکا ایکٹ، دورہ امریکا اور 26ویں آئینی ترمیم کو سبوتاژ کرنے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا  ۔  

کابینہ میں شامل ہونے کے سوال  پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن  رہی ہے، پاکستان کا وزیر خارجہ اور بھارت کا وزیر خارجہ کا تعلق ہے ،ہر ملکی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکہ اور چین کے جو حالات ہیں اپ کے سامنے ہیں ،چین کے صدر کو دعوت ملنے کے بعد بھارت کی طرف سے نمائندگی بھی ضروری تھی ،پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے ، پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہے ،پیپلز پارٹی کبھی بھی ان اثاثوں اور نیو کلیئر پروگرام پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں  ہے۔  

بلاول بھٹو نے کہاافسوسناک بات ہے کہ جب سپریم کورٹ میں کوئی جج عہدے پر آتا ہے ،دوسرے برادرز ججز کو آسانیاں پیدا کرنا  چاہئےمشکلات نہیں ،26ویں  آئینی ترمیم کا معاملہ نہیں اب یہ روایت بن چکی ہے ، 26ویں  ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور۔