ملک ریاض کے کاروبار ی  جرائم میں میڈیا برابر کا شریک ہے ،خواجہ آصف   

ملک ریاض کے کاروبار ی  جرائم میں میڈیا برابر کا شریک ہے ،خواجہ آصف   
کیپشن: Media is an equal participant in the business crimes of Malik Riaz, Khawaja Asif

ایک نیوز: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے  ملک ریاض کے کاروبار ی  جرائم میں میڈیا برابر کا شریک ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر دفاع خواجہ  میں آصف  نے پریس کانفرنس کے دوران کہا    میں نے کل ملک ریاض کا ریفرنس دیکر اپنا موقف دیا تھا ،مجھے اس ٹویٹ پر میڈیا میں کم کوریج ملی ،پیکا کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں ،لیکن صحافی بھی مالکان کے دباؤ سے آزاد ہوں ،ٹی وی پروگرامز میں میرے ملک ریاض کے حوالے سے موقف کو کاٹا گیا ۔  

ان کا کہناتھا     میں صحافیوں کے ساتھ ہوں، صحافت آزاد ہونی  چاہئے ، لیکن صحافت آزاد نہیں  ہے،پبلک سروس میسج کے لیے دس منٹ مختص ہیں ،لیکن ایک منٹ بھی نہیں دیا جاتا دوہرا معیار ختم ہونا  چاہئے، میں صحافیوں سے نہیں میڈیا مالکان سے مخاطب ہوں ،عدلیہ کی طرح میڈیا کو بھی دوہرا معیار  نہیں اپنانا  چاہئے ۔ 

وزیر دفاع نے کہا  میں شجرع ممنوعہ کو ہاتھ ڈالنے لگا ہوں ،ملک ریاض ملک سے باہر کاروبار کو حرام سمجھتے تھے، ملک ریاض کے کاروبار کے جرائم میں میڈیا برابر کا شریک ہے ، جس ملک میں صحافی، سیاستدان خریدے جائیں وہاں جمہوریت کی کیا امید باندھ سکتے ہیں ۔  

خواجہ آصف  کا مزید کہناتھا  بحریہ کا نام استعمال ہونے پرمیں نے پہلی مرتبہ 1999 میں آواز اٹھائی ،بحریہ کا نام استعمال ہونے پر بحریہ کو کیا فائدہ ہوا ،30سال سے ملک ریاض کا سلسلہ چل رہا ہے، اس میں بہت سارے پردہ نشینوں کے نام آتے ہیں ،میں نے 190 ملین پاونڈ کا مسئلہ اٹھایا تو ملک ریاض نے مجھ سے رابطہ کیا ،بحریہ ٹاؤن کی تمام زمینوں کی خریداری میں قانون کی خلاف ورزی نظر آتی ہے ،ملک ریاض نے زمینوں کی خریداروں میں پیسوں کے زور پر اثرانداز ہوئے ۔