آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیاگیا

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیاگیا
کیپشن: The ICC Women's ODI Team of the Year 2024 has been announced

ایک نیوز: آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا گیا ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر  میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے،ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر  میں انگلینڈ سے3، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے 2،2جبکہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔  

ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر  میں جنوبی افریقا کی لورا وولوارڈٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے،ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں کپتان لورا وولوارڈٹ، اسمرتی مندھانا، چماری اتھاپاتھو، ہیلی میتھیوز، مریزین کیپ شامل ہیں،ایشلے گارڈنر، اینابیل سدرلینڈ، ایمی جونز، دیپتی شرما، صوفی ایکلسٹون، کیٹ کراس بھی ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر  کا حصہ ہیں۔