فخر زمان نے میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کردی

 فخر زمان نے میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کردی
کیپشن:  فخر زمان نے میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کردی

ویب ڈیسک:قومی کرکٹر فخرزمان نے  میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کردی۔
قومی کرکٹر فخرزمان کا اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، اسے بنانے کا مقصد اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گی۔
قومی کرکٹر کاکہنا تھا کہ پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں، ایک اور پر کام جاری ہے، ہم نے اکیڈمی میں اسکالرشپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے۔ میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔