96 ویں آسکر ایوارڈ کیلئےنامزدگیوں کا اعلان

96 ویں اسکر ایوارڈ کیلئےنامزدگیوں کا اعلان
کیپشن: 96 ویں اسکر ایوارڈ کیلئےنامزدگیوں کا اعلان

ایک نیوز:96 ویں اسکر ایوارڈ کے لیے  23 مختلف کیٹیگری نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ۔

بہترین اداکار، معاون اداکار، اداکارہ،  معاون اداکارہ،  فیچر فلم، اینیمیٹڈ فلم ، بہترین شارٹ فلم، بہترین موشن پکچر سمیت  مختلف کیٹیگری کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ۔

بہترین اداکار کے لیے بریڈلے کوپر، کولمین ڈومنگو، پال گیامٹی، کیلیئن مرلے، اور جیفری رائٹ  نامزد،بہترین اداکارہ کے لیے انیٹی بنینگ، لیلے گلیڈ سٹون، سندرا ہلر، کیری ملیگن، اور ایما سٹون،فلم لو کیپیٹانو،  پرفیکٹ ڈیز، سوسائٹی آف سنو، ڈی ٹیچرز لائونج  اور دی زون آف انٹرسٹ بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے نامزد ہوئے۔

96ویں اکیڈمی ایوارڈ 10 مارچ کو امریکہ میں منعقد ہونگے۔