بجلی کے ٹیرف میں کمی،نگران حکومت نے سرپرائز دیدیا

Jan 24, 2024 | 19:54 PM

ایک نیوز :نگراں حکومت بجلی کے ٹیرف میں کمی کیلئے عوام کو سرپرائز دیدیا،ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کے لیے 5رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔
ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔
ایم ڈی پی پی آئی بی کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی کی سمری ارسال کردی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرتے ہوئے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفرآباد کودرپیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس 26 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔
 اجلاس میں بجلی کے مسابقتی باہمی ٹریڈنگ معاہدوں اور گردشی قرض پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں