ایک نیوز :وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات ہر ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کر دی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق مذہبی امور نے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔