ایک نیوز :سندھ حکومت نے انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائد کردی ۔
نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز کاکہنا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی پر ایک لاکھ 22 ہزار پولیس اہلکار ہوں گے، رینجرز اور پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوں گے،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلیے 62 کروڑ جاری کردئیے ہیں ۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئر(ر) حارث نواز کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی۔پولیس رینجرز پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوگی۔5ماہ کے دوران کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا۔ کوئی بھی کارنر میٹنگ ہوگی تو اس کے لیے پولیس کو اطلاع دینا ہوگی۔ہم اسپیشل سیل اور کنٹرول روم بھی قائم کررہے ہیں ۔
وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا ایک الیکشن سیل بنائیں گے جو 24 گھنٹے کام کرے گا ۔خبروں کی تصدیق بھی الیکشن سیل سے ہوگی۔ سوشل میڈیا پر 90 فیصد جعلی خبریں چلتی ہیں۔