کرتارپورراہداری کے مقاصدابھی ادھورے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

Jan 24, 2024 | 18:40 PM

ایک نیوز :سابق بھارتی کرکٹر اور اداکار نوجوت سنگھ سدھو کاکہنا ہے کہ  کرتارپورراہداری کے مقاصدابھی ادھورے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر اور اداکار نوجوت سنگھ سدھو کا  کرتارپور بارڈر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، مذاکرات کی میز پر معاملات حل کرنے چاہئیں ۔ تنازعات کے خاتمے اور عالمی امن کے لئے مضبوط اقوام متحدہ ضروری ہے۔ فلسطین میں ننھے بچوں اومظلوم عورتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہمیں پلکوں پہ بٹھایا جاتا ہے مہمان نوازی لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی ۔ کرتار پور کے باعث ماضی میں امرتسر ایشیا کی سب بڑی منڈی رہا ۔  کرتار پور راہداری سے جتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھانا چاہیے۔

 نوجوت سنگھ سدھو  کامزید کہنا تھا کہ سرحدوں کی دیواروں میں راہداریاں بھی ہونی چاہئیں ۔راہداریوں سے محبت پیار امن اور تجارت بھی ہونی چاہیے۔ ہماری زبان ،غذا،لباس اور گالیاں بھی ایک جیسی ہیں۔ ہماری ثقافت اور ذاتیں پاتیں بھی ایک ہیں ۔ سلک روٹ سے تجارت کا حجم 37 بلین ڈالر ہوسکتاہے مگر 2 بلین تک محدود ہے۔

مزیدخبریں