نگران وزیرتجارت گوہراعجازنےوزیرداخلہ کا چارج سنبھال لیا

Jan 24, 2024 | 17:44 PM

ایک نیوز :نگران وزیرتجارت گوہراعجاز نے وزیرداخلہ کا قلمدان بھی سنبھال لیا۔

نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کی وزارت داخلہ آمد، سینئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ نگران وزیر داخلہ کی وزارت کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات بھی ہوئی۔وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر  گوہر اعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔

وزیراعظم انوار الحق کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے گوہراعجاز کو وزیرداخلہ کا قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا اضافی چارج دیا گیا  ہے۔سرفراز بگٹی کے استعفےٰ کے بعد وزیر داخلہ کا عہدہ خالی تھا۔

مزیدخبریں