پرامن انتخابات کیلئے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی ضروری ہے، سینیٹر رضاربانی

Jan 24, 2024 | 16:10 PM

ایک نیوز: سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن امن کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی ضروری ہے،  یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا عملہ پولنگ اسٹیشنز کی حدود سے باہر ہو۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو ڈی آر اوز اور آر اوز کے کنٹرول اور نگرانی میں ہونا چاہیے۔ 

الیکشن کمیشن کو ان دونوں اصولوں اور قانون کی سختی سے پیروی کو یقینی بنانا ہوگا۔ پولنگ سٹیشن کے احاطے میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات پر سایہ ڈالے گی۔ ماضی میں جب ان دونوں عناصر کو نظر انداز کیا گیا تو یہ متنازعہ انتخابات کا باعث بنے۔

مزیدخبریں