ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کی لودھراں میں انتخابی مہم جاری ہے۔ یونین کونسل میراں پور اور چک ہمتہ سے کئی متعدد سیاسی شخصیات کا جہانگیر خان ترین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین آئی پی پی کا کہنا تھا کہ شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ملک و قوم کی خدمت کرکے مثال قائم کرینگے۔ اقتدار میں آکر مایوسی ختم، لوگوں کو خوشحال کرینگے۔ پاکستان اور صرف پاکستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ نیک نیت قیادت آئے گی تو عوام کو ریلیف ملے گا۔ حلقہ کے ہر فرد اور گھرانہ کی ترقی میری ذمہ داری ہے۔ عوام 8 فروری کو ہمارے بازو بن کر باہر نکلیں۔ انشاء اللہ 8 فروری کو پورے ملک میں عقاب کی آواز ہوگی۔