ایک نیوز: سابق انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وفد کے ہمراہ دربار بابا گرونانک پہنچے ہیں۔ جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دربار صاحب کرتارپور میں سابق انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی 35 رکنی وفد کے ہمراہ دربار بابا گورو نانک کرتارپور آمد ہوئی ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری کرتارپور سیف اللہ کھوکھر نے بارڈر ٹرمینل پر نوجوت سنگھ سدھو کے وفد کا استقبال کیا گیا۔
کرتارپور انتظامیہ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے دربار پر ماتھا ٹیکا اور عبادات میں شرکت کی اور پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔
کرتارپور انتظامیہ کے مطابق آج نوجوت سنگھ سدھو وفد کے ہمراہ 5 بجے کے بعد واپس انڈیا لوٹ جائیں گے۔