بلاول اڈیالہ جیل میں قید شخص کی زبان میں بات کررہے، مناظرے کیلئے تیار ہیں،نہال ہاشمی

بلاول اڈیالہ جیل میں قید شخص کی زبان میں بات کررہے، مناظرے کیلئے تیار ہیں،نہال ہاشمی
کیپشن: Bilawal talking in the language of a person imprisoned in Adiala Jail, ready for debate, Nihal Hashmi

ایک نیوز: لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو جس کی زبان میں بات کررہے ہیں وہ آج کل اڈیالہ جیل میں ہے۔ وہ جب چاہیں اور جس سبجیکٹ پر چاہیں مناظرہ کرسکتے ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کس کی اجازت سے آر او اور پولنگ عملے سے بات کر رہے ہیں۔

کراچی میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی مصروفیات ہیں اور سیکیورٹی مسائل بھی ہیں، جیسے ہی ان کا کراچی کا دورہ فائنل ہو گا بتایا جائے گا۔

نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف سندھ کو اہمیت دیتے ہیں، نواز شریف نے یہاں سے بےامنی کا خاتمہ کیا موٹر وے اور دیگر منصوبے دیے، جتنا لاہور نواز شریف کا ہے اتنا ہی کراچی نواز شریف کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بلدیاتی نمائندوں سے بات کریں گے، بلدیاتی نمائندوں کو لگتا ہے بلدیات میں کرپشن کا راج ہے تو ہماری راہیں جدا ہوسکتی ہیں۔

پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، قادر بخش

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیدوار این اے 299 قادر بخش کلمتی نے کہا کہ سہولتوں کے فقدان سے پیپلز پارٹی اپنا منشور کھو چکی ہے، اسکولوں کی حالت خستہ ہوچکی اور اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے۔

قادر بخش کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی اپنی مرضی کے آر اوز تعینات کر رہی ہے، ہمارے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، پابندی کے باوجود ملیر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔