ایک نیوز: عام انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 36 وزیرآباد سے سابق لیگی امیدوار نے اعلان بغاوت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کو وزیرآباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 36 میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ن لیگ کے سابق ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ نے ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرآباد سے اکمل سیف چٹھہ ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض تھے۔ سابق لیگی رہنما اس سیٹ سے دو بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اکمل سیف چٹھہ نے ایک کارنر میٹنگ میں کارکنان سے مشورہ کے بعد اعلان کیا۔ اکمل سیف چٹھہ پریشر ککر کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں گے۔