اسلام آباد کے 78 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، سیکیورٹی اداروں نے ڈیٹا مرتب کرلیا

Jan 24, 2024 | 12:41 PM

ایک نیوز: سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کرلیا، اسپیشل برانچ نے اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کتنے پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے تینوں حلقوں کی تفصیلات تیار کرلیں۔ مجموعی طور پر اسلام آباد کے تین حلقوں میں 990 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جس میں 78 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا۔

زرائع کے مطابق 78 حساس پولنگ اسٹیشنز کو تین کیٹگریز میں شامل کیا گیا،17 حساس پولنگ اسٹیشنز کیٹگری اے میں،28 کیٹگری بی میں جبکہ 33 کیٹگری سی میں شامل کیا گیا،اسپیشل برانچ نے حساس پولنگ اسٹیشنز کی رپورٹ سیکورٹی پلان کے لیے پولیس کو ارسال کردی،

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ،خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کے لیے ضلعی انتظامیہ سے 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست جبکہ اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دس ہزار اہلکار فرائض سر انجام دے گے اور الکشن والے دن سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں