ایک نیوز: ملک بھر کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج کب تک برقرار رہے گا؟ بارشیں ہوں گی یا شدید سردی رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم پیشگوئی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دھند سے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت کم رہنے سے شدید سردی کا امکان ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔