بلاول بھٹوتہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پربات کریں:مریم اورنگزیب

Jan 24, 2024 | 10:25 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں ، کوئی بھی آپ کی ذاتیات کی سیاست نہیں سننا چاہتا۔

تٖفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب حاضری کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں،  بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان 1990کی دہائی میں اس گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرچکا تھا، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کا کلچر شروع کیا۔

انہوں نے پی پی پی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب آئے ہیں، شاید انہوں پی کے ایل آئی ،دانش اسکول اور دوسرے منصوبے نہیں دیکھے، سندھ کا بھی حق ہے کہ وہاں پنجاب جیسی سہولیات جیسی ہوں، پی ڈی ایم کے فیصلوں میں پیپلز پارٹی کے وزرا بھی برابر کے حصہ دار تھے، پی ڈی ایم کی مشاورت میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں موجود تھیں، بلاول بھٹو کی گفتگو تہذیب میں رہے گی تو نوازشریف جس کلچر کو لانا چاہتے ہیں وہ قائم ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ میں لکھا ہے بہترین معاشی کارکردگی نوازشریف کی قیادت میں ہوئی، ہم وہ جماعت ہیں جس نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی اور سامنے پیش ہوئے، مسلم لیگ ن کا مقابلہ ان تمام جماعتوں کے ساتھ ہے جو اپنے انتخابی نشان لے چکی ہیں، جو اپنے جلسے کررہے ہیں ان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  مہنگائی ، بیروزگاری سے مقابلہ ہے، ہم نے معیشت کو سنبھالنا ہے،روزگار دینا ہے، ریلیف دینے کاپلان مرتب کرلیا ہے وہ جلد عوام کے سامنے آئے گا۔

مزیدخبریں