ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔
گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
ان کی وکیل سمیرا کھوسہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996ء سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔
انہوں نے درخواست میں نکتہ اٹھایا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے لیکن پارٹی تاحال موجود ہے۔