سی ایم ایچ پشاور: فوجی، سول مریضوں کی سہولت کیلئے جدید ڈیجیٹلائز سمارٹ سسٹم کا آغاز

سی ایم ایچ پشاور: فوجی، سوال مریضوں کی سہولت کیلئے جدید ڈیجیٹلائز سمارٹ سسٹم کا آغاز
کیپشن: CMH Peshawar: Launch of modern digitized smart system for the convenience of military, question patients

ایک نیوز: جذبہ ایثار کی عمدہ مثال۔ سی ایم ایچ پشاور میں فوجی اور سول مریضوں کی سہولت کے لئے جدید ڈیجیٹلائز سمارٹ سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ایم ایچ پشاور میں سمارٹ او پی ڈی متعارف کرا دی گئی۔ دہشت گردی کی جنگ ہو یا قدرتی آفات ، سی ایم ایچ پشاور نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر خدمت کا بیڑہ اٹھایا اور عوام کی امیدوں پر پورا اترا۔ 

سمارٹ او پی ڈی کی بدولت مریضوں کی ڈاکٹر تک رسائی کم سے کم وقت میں انتہائی سہولت کے ساتھ ممکن ہُو جائے گی۔ ان سمارٹ سروسز سے تمام نظام کو سنٹرلائز کیاگیا ہے۔ جس سے آنے والے مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹرز کے پاس جانے اور ان کے بارے میں معلومات مہیا کی جائیں گی۔ 

سمارٹ او پی ڈی کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا۔ سول مریضوں کی بڑی تعداد روزانہ سی ایم ایچ پشاور کا رخ کرتی ہے۔ جو یہاں موجود سہولیات اور ڈاکٹرز پر اعتماد کا مظہر ہے۔ 

سی ایم ایچ پشاور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہر سال 50 ڈاکٹرز اور 150 پیرامیڈیکل سٹاف کو جدید نظام صحت کے بین الاقومی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جاتی ہے۔