علماء کرام کا مدرسے کے طلباء کو دہشتگردی کی ترغیب دینے کیخلاف سخت ردعمل

Jan 24, 2024 | 12:04 PM

ایک نیوز: پاکستان کے علماء کرام کا مدرسے کے طلبہ کو ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشتگردی کی ترغیب دینے کے خلاف سخت رد عمل آیا ہے۔  

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ " پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا ہے"۔ "حکومت پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص یا گروہ کو مسلح کاروائیوں میں حصہ لینے کی قطعاً کوئی اجازت نہیں ہے"۔ "یہ دہشتگردانہ کاروائیاں پاکستان کے آئین اور قانون کے منافی ہیں"۔ " پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ایسی اسلامی ریاست میں طلباء کو اکسانا یا ورغلانا قطعاً حرام ہے"۔ 

مولانا ڈاکٹر عبدالناصر نے کہا کہ "مملکت خداداد پاکستان پر خوارج کا فتنہ ایک عرصے سے مسلط ہے"۔ "ہم اپنے ریاستی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے خوارج کے فتنے کو پسپا کیا"۔ "میری پاکستانی طلباء سے گزارش ہے کہ خوارج کے فتنے پر کان نہ دھریں اور ملک ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار کریں"۔ 

مولانا رحمت اللہ قادری کے مطابق "یہ خوارج معصوم ذہنوں کو ورغلا کر انہیں اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں"۔ "یہ خوارج سمجھ لیں کہ نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ ساری دنیا ان کے پروپیگنڈے کو سمجھ چکی ہے"۔

مزیدخبریں