سپین وام، شمالی وزریرستان میں تحصیل کی سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد 

سپین وام، شمالی وزریرستان میں تحصیل کی سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد 
کیپشن: Conduct of Speech Competitions at Tehsil level in Spain Wm, North Waziristan

ایک نیوز: سپین وام، شمالی وزیرستان میں تحصیل کی سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں مختلف سکولوں سے 70 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ 

مقابلوں میں بچوں نے بہترین تقریریں کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ فائنل مقابلے میں 12 بچے مدمقابل ہوئے۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات ، سپورٹس کا سامان اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔ 

بچوں نے پاک فوج کی جانب سے مقابلوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مقابلے مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔