اسٹیٹ بینک نے نئی آن لائن فاریکس مارکیٹ متعارف کرادی

Jan 24, 2024 | 02:23 AM

ویب ڈیسک :اسٹیٹ بینک نے ملک میں نئی آن لائن فاریکس مارکیٹ متعارف کرادی۔

تفصیلات کےمطابق مرکزی بینک کی جانب سے نئےسال کے پہلے سرکلر میں ملک میں نئے ڈیجیٹل سینٹرلائزڈفارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنےکااعلان کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئےآن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم کوفاریکس میچنگ کانام دیاگیاہے، 29جنوری سےانٹربینک کی نئی ڈیجیٹل فاریکس مارکیٹ کاآغازہوگا۔

مرکزی بینک کے مطابق اور اس میں کرنسی کےخریداراورفروخت کنندہ کی شناخت سوداہونےسےپہلےظاہرنہیں ہوگی، اور اس نئےٹریڈنگ پلیٹ فارم سےانٹربینک میں شفافیت اوراستحکام آئےگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نئےآن لائن فاریکس میچنگ پلیٹ فارم کی تفصیلات بینکوں کوجاری کردی گئی ،اور فیصلہ ڈیجیٹل فائنانشل ایکوسسٹم وژن کاحصہ ہے۔

مزیدخبریں