موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بڑی خوشخبری 

Jan 24, 2024 | 01:15 AM

ویب ڈیسک :موٹر سائیکلیں بنانے والی معروف کمپنی یاماہا نے  سیلزکی کمی  کو قابو کرنے کیلئے صارفین کو دلکش پیشکش کرا دی  ۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا نے  ’ نیو ایئر سپرائز‘ کا اعلان کرتے ہوئے قسطوں پر موٹر سائیکل حاصل کرنے کیلئے شاندار آفرز کا اعلان کر دیاہے ۔کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف 8 ماہ کی اقساط پر موٹر سائیکل خریدے گا تو اس سے کسی قسم کی کوئی اضافی رقم ’ انٹرسٹ‘ کی مد میں وصول نہیں کی جائے گی یعنی موٹر سائیکل اپنی اصل قیمت میں ہی 8 قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔

کمپنی کی جانب سے یہ آفر مختصر وقت کیلئے متعارف کروائی گئی ہے  اور یہ مخصوص شہروں کیلئے ہو گی ،کمپنی کا کہناہے کہ بلا سود قسطوں پر موٹر سائیکل ماہانہ کم از کم 25 ہزار قسط پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں