ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنے حلقے این اے 130سے ریلی نکال کر انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ جگہ جگہ کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات قریب آتے ہی انتخابی مہم میں بھی تیزی آ گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف ریلی کے ہمراہ ٹیکسالی اور امین پارک سے ہوتے ہوئے کھوکھر چوک پہنچے جہاں انکا بھر پور استقبال کیا گیا ۔ملک پارک میں کارکنان کی جانب سے نوازشریف کی آمد پرآتشبازی بھی کی گئی۔
انتخابی ریلی کے دوران مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز بھی ہمراہ تھیں۔گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتی رہیں۔