لاہور پولیس کاعمران خان کی سکیورٹی میں کمی پرغور

Jan 24, 2023 | 23:42 PM

ایک نیوز : پنجاب اور لاہور پولیس کی نئی قیادت نے زمان پارک کی سکیورٹی میں کمی بیشی پر غور شروع کر دیا۔

 پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دوران زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی پر 6 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔

چودھری پرویز الٰہی کے دور میں اپوزیشن نے زمان پارک میں حد سے زیادہ سکیورٹی لگانے پر اعتراض بھی کیا تھا۔

پنجاب اور لاہور کی نئی کمان کے آتے ہی زمان پارک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی اور تعینات نفری کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں