ایک نیوز :الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات ایک ہی روز میں نہ ہونے سے انتخابی اخراجات کا تخمینہ بڑھ گیاہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الگ الگ عام انتخابات کروانے سے 55 ارب روپے سے زائد اخراجات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے اخراجات سے متعلق وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات ایک ہی روز میں کروانے پر 47 ارب روپے کا تخینہ لگا کر وفاقی حکومت کو خط لکھا۔وفاقی حکومت نے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کو 5 ارب جاری کر دیئے تھے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھ کر اخراجات کی نئی تفصیل بھجوائے گا۔وفاقی حکومت سے 55 ارب روپے سے زائد انتخابی اخراجات مانگے جائیں گے۔دو صوبوں اور ضمنی انتخابات الگ سے کروانے پر 8 سے10 ارب روپے تک اخراجات اضافی آئیں گے۔
الیکشن کمیشن کہنا ہے کہ کسی بھی وقت الیکشن کرانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ حکومت سے دو صوبوں میں عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کیے رقم جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔