ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت 97لا آفیسرز عہدوں سے فارغ

Jan 24, 2023 | 22:55 PM

ایک نیوز :پی ٹی آئی دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ۔
 تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف  دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں