افغانستان شدید سردی ،124 افراد جان کی بازی ہار گئے

Jan 24, 2023 | 21:24 PM

ایک نیوز :افغانستان میں سرد ی کا 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ پندرہ روز میں شدید سردی سے مرنے والوں کی تعداد 124 ہوگئی۔70ہزارمویشی بھی ہلاک ہوئے۔

طالبان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے قائم مقام وزیر ملا محمد عباس اخوند کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث سڑکیں بند ہونے سے افغانستان کے بہت سے علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔ لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے فوجی ہیلی کاپٹرز استعمال کررہے ہیں۔

قائم مقام وزیر ملا اخوند نے کہا کہ مرنے والے زیادہ تر افراد چرواہے یا دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ تھے جنہیں اسپتالوں تک رسائی نہیں تھی۔پہاڑوں سے گزرنے والی زیادہ تر سڑکیں برفباری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں، مجنمد درجہ حرارت میں گاڑیاں پھنسنے سے مسافرں کی اموات بھی ہوئیں۔

مزیدخبریں