ایک نیوز :پی سی بی نے بی پی ایل کھیلنے والے تمام پاکستانی کرکٹرز کو 2 فروری تک پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ فیصلہ پی ایس ایل فرنچائزز کی درخواست پر کیا گیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی سے پاکستانی کھلاڑیوں کو واپس بلانے کی درخواست کی تھی۔
پی ایس ایل فرنچائزز کا کہنا تھا کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی پی ایس ایل سے پہلے تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔تمام کھلاڑی پی ایس ایل سے پہلے مکمل فٹ اور فریش ہونے چاہئیں اس لیے تمام کھلاڑیوں کو پاکستان واپس بلایا جائے۔
شرجیل خان، اعظم خان، حارث رؤف، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد نواز 2 فروری تک پاکستان پہنچیں گے، بی پی ایل 16 فروری تک شیڈول ہے۔