ایک نیوز :اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ضلع جھنگ کی حتمی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
ضلع جھنگ کی حلقہ بندیوں کے خلاف عمر فاروق، طاہر عباس اور محمد وجاہت کی درخواستوں پر اہم پیش رفت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کئے۔
عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزاروں کو سن کر دوبارہ حلقہ بندی کی جائیں۔
کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔