ایک نیوز:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ یوتھ لون اسکیم کےلیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مالی دشواریوں کے باوجود حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے پُرعزم ہے۔ قرضوں کی فراہمی کےلیے بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی حکومت اور اسٹیٹ بینک کی ترجیح ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔زرعی قرضوں کی حد 44 فیصد بڑھادی گئی ہے۔