ڈالر کی قیمت 255 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

Jan 24, 2023 | 19:02 PM

ایک نیوز: ملک میں ڈالر کا بحران، ایکس چینج کمپنیز  نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ای کیپ کے اجلاس میں حکومت نے ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کو “ فری فلوٹ “ کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کے مطابق کل سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ ہوگی۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ قرض بحالی پروگرام کیلئے ڈالر کو فری فلوٹ کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرط ہے۔ فیصلے سے ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی مگر بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔

ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ ڈٖالر کا مارکیٹ ریٹ 250 روپے سے زیادہ ہے۔ لوگ ہم سے ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچ رہے تھے۔ ڈالر بیچنے والے کو ریٹ ملے گا تو وہ ہمارے پاس آئے گا۔ اس طرح  ڈالر ہم سے خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچنے والے بھی کٹ جائیں گے۔ڈالر کیپ کرنے کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا اسے ختم کرنے کا فیصلہ بھی اپنا ہے۔

دوسری جانب ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ کل صبح ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین سے ملاقات طے ہوگئی ہے، ملاقات میں ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔

 

 

مزیدخبریں