خاتون جج دھمکی کیس:عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Jan 24, 2023 | 16:34 PM

ایک نیوز: خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے   عمران خان کے خلاف خاتون جج زیباچوہدری دھمکی کیس کی سماعت کی۔ اس سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکیل نعیم حیدر کیجانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ 

اسپیشل پراسیکیوٹر نےعدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ 

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟ عدالت کے استفسار پر عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ ہمیں نوٹس کا کل رات کو پتا لگا۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزیدخبریں