انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا 27جنوری سے انعقاد

انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا 27جنوری سے انعقاد

ایک نیوز: انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 27جنوری سےمنعقد ہو گی۔
 رپورٹ کے مطابق پانچ روزہ  چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں آرمی انٹر ڈیپارٹمنٹل چیمپٸین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔سیکرٹری آرگنائزرنگ کمیٹی اوج ظہور  کا کہناہے کہ آرمی ، پی او ایف، ریلوے ، نیوی کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں۔ پول “بی” میں پاکستان ائیر فورس، واپڈا اور پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔سیمی فائنل مقابلے 30جنوری، فائنل31جنوری کو کھیلا جاے گا۔پانچ روزہ چیمپٸین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ 

دوسری جانب ویسٹ ایشیا بیس بال، بھارتی ٹیم کو ویزے کےاجرا کے لیے این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔ صدر فیڈریشن سید فخر علی شاہ  کا کہناہے کہ مطابق وزارت بین الصوبائی نے این او سی کا لیٹرانڈین فیڈریشن کو بھیجوادیا گیاہے۔ جس کے بعدبھارتی ٹیم کو اب جلد ویزے  جاری ہونے کی امید ہے۔ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ستائیس جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔غیرملکی ٹیمیں کل سے پاکستان پہنچنا شرو ع ہوجائیں گی۔