نیب ترمیمی ایکٹ: آصف زرداری نے پارک لین ریفرنس چیلنج کردیا

Jan 24, 2023 | 16:21 PM

ایک نیوز: نیب ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک اور ریلیف کیلئے درخواست دائر کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے۔

نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بالخصوص سیاسی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔ 

آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں