رزاق آباد: ٹرک کی ٹکر سے سکول سے گھر آتے 2 بچے جاں بحق

رزاق آباد: ٹرک کی ٹکر سے سکول سے گھر آتے 2 بچے جاں بحق

ایک نیوز: شاہ لطیف رزاق آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 2بچے جاں بحق ہو گئے۔  
رپورٹ کے مطابق زخمی ہونیوالے تین بچوں میں سے دو جاں بحق ہو گئے ہیں جس میں سے ایک بچے کی حالت شدید نازک ہے۔ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں کہ بچے اسکول سے واپسی گھر جارہے تھے کہ ٹرک نے بچوں کو ٹکر مار دی جس سے 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔  جس کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک کو حراست میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیم کے ٹرک کے مالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ 

واضع رہے کہ جھنگ بھکر روڈ حیدرآباد تھل کے قریب کار اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم دیکھنے میں آیا جس میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے ۔  کیری ڈبہ میں تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس میں 7 افراد زخمی جبکہ 2 کی حالت تشویشناک تھی۔  شاہ کوٹ  میں جھمرہ روڈ چکنمبر 59 کے قریب تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر  مار دی تھی جس سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی  اور  ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا تھا۔حادثہ کے نتیجہ میں 16 سالہ عظیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا  تھا جبکہ 26 سالہ فیصل اور 17 سالہ علی حسنین شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

 مریدکےمیں بھی جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں گاڑی کی رکشےکو ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔ نامعلوم گاڑی کی رکشہ کو ٹکر سے بلال پارک کا رہائشی فرحان اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا تھا جبکہ قاسم،مشتاق اور تنویر سمیت تین مسافر شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔