ایک نیوز: لاہور نولکھا کے علاقے آسٹریلیا چوک میں افغانی باشندے کی پھندا لگی لاش برآمد ہو ئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی نجی ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر تھا ۔ 40 سالہ اجمیر خان نے خود کشی کی ہے اور اس کی لاش پھندے کے ساتھ پنکھے سے لٹک رہی تھی۔
40 سالہ اجمیر خان افغانی باشندہ تھا۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
واضع رہے کہ ایک اور واقع میں طورخم بارڈر پر وطن واپسی کی اجازت نہ ملنے پر افغان شہری نے خودکشی کرلی تھی۔ ایک ہفتے سے بارڈر پر پھنسے افغان شہری نے ٹریلر کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ جاں بحق افغان نوجوان کی شناخت سید محمد ساکن ننگرہار کے نام سے ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان نوجوان بارڈر پر بغیر ویزہ واپسی کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ تھا۔خودکشی کرنے والے افغانی باشندہ ایک ہفتے سے وطن واپسی کی انتظار میں لگاتار منتیں کرتا رہا ، لیکن اجازت نہیں ملی۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانی شہریوں کو وطن واپسی میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بغیر ویزہ یا پاسپورٹ کسی بھی افغانی شہری کو وطن واپسی کی اجازت نہیں دی جاتی۔
کچھ عرصے سے پاک افغان سرحد پر افغانی شہری جو صرف افغانی تزکرہ رکھتے ہیں پھنسے ہوئے تھے جو بار بار اپنے وطن واپسی کے مطالبے کرتے تھے لیکن طورخم بارڈر پر پالیسی کے تحت کسی بھی افغانی شہری کو بغیر پاسپورٹ و ویزہ اجازت نہیں دی جاتی.
طورخم بارڈر پر موجود اہلکاروں کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والے افغانی باشندہ لگاتار منتیں کررہا تھا مگر آج بھی اجازت نے ملنے پر اس نے انتہائی اقدام اٹھالیا تھااور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔خودکشی کے اس واقعے کے بعد طورخم بارڈر پر موجود دیگر افغانیوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔