امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کرتارپور کا دورہ

 امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کرتارپور کا دورہ

ایک نیوز: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سفارت خانے کے وفد کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور میں امریکی قونصل  خانے  کے وفد نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی قیادت میں دربار بابا گورو نانک کرتار پور کا دورہ  کیا ۔ سکھ رہنماؤں اور اسسٹنٹ کمشنر شکر گڑھ نے امریکی قونصل خانے کے وفد کا استقبال کیا۔   وفد نے کرتارپور راہداری کو بین المذاھب ہم آہنگی اور  اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا امین قرار دیا اور بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

  ڈونلڈ بلوم  کی قیادت میں آنے والے امریکی قونصل  خانے کا   وفد  سخت سیکیورٹی میں کرتارپور دربار بابا گورو نانک پہنچا ۔ مقامی انتظامیہ نے درشن ڈیوڑھی کی چوکھٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ میٹنگ ہال میں راہداری منصوبے پر دستاویزی ڈاکومینٹری دکھائی اور دربار کمپلکس کا  دورہ  کرایا۔  کرتارپور راہداری کو اقلیتوں کے حقوق کا ضامن قرار دیا اور پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل حقوق کو سراہا ، دربار آمد پر وفد کے شرکاء کوراہداری منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی  گئی، ڈاکومینٹری رپورٹ بھی دکھائی گئی، امریکی سفارت خانے کے  وفد نے یاتریوں کے ساتھ لنگر بھی کھایا ،  پاک بھارت سرحد زیرو پوائنٹ پر یاد گاری تصویریں بھی بنوائیں اور بہترین مہمان نوازی اور انتظامات پر حکومت پاکستان اور دربار انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-24/news-1674556428-6849.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-24/news-1674556428-9731.mp4