سی ٹی ڈی کی کارروائی، لاہور ،اسلام آباد سے مطلوب مشتبہ افراد گرفتار

Jan 24, 2023 | 13:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی ٹی ڈی کی کارروائی کی بدولت پنجاب ایک مرتبہ پھر بڑی کارروائی سے بچ گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے یکی گیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔  سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق منڈی بہاوالدین ، خوشاب ، دنیاپور سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع میں 49 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے گئے ہیں،کارروائیوں کے دوران 517 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ۔2713 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں اور  تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا گیا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ 

سی ٹی ڈی اور اسلام آباد  پولیس نے بھی مشترکہ کرروائی کرتے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع  کے مطابق سیکٹر ایف سیون جناح سپر میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔ اسلام آباد پولیس کو دس دن قبل دہشت گرد کے اسلام آباد میں ہونے کی اطلاع ملی تھی گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے لئے معاونت کی۔

واضع رہے کہ  سی ٹی ڈی نے   لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد بھی گرفتار کیے تھے۔ جن میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب اور شاہ ولی شامل تھے ۔  دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ جن کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا ۔ 

مزیدخبریں