پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے کب منظور ہوئے؟ اندرونی کہانی

Jan 24, 2023 | 12:35 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے کب منظور ہوئے۔ اندرونی کہانی میں اہم انکشاف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے 22 جنوری کو ہی منظور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ تحریک انصاف نے استعفوں کی واپسی کی درخواست 23 جنوری کو ای میل اور وٹس ایپ کی تھی۔

یاد رہے کہ 22 جنوری کو اسد قیصر اور فواد چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں باقی اراکین کے استعفے بھی منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کا آڈیو ویڈیو ریکارڈ موجود ہے۔ 

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے 22 جنوری کو ہی باقی 43 اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔ اس لیے 23 جنوری کو ای میل اور وٹس ایپ درخواستیں خلاف ضابطہ تھیں۔ استعفے 22 جنوری کو منظور کیے گئے تھے اس لیے 23 کو واپسی کی درخواستیں غیر مؤثر تھیں۔ 

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ جس میں پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست کا بھی جائزہ لے گا۔

مزیدخبریں