ایک نیوز: قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دیا ہے۔ سینئررہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کرنا تھا۔ اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شہباز شریف حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کیلئے لوٹوں پر انحصار کر رہے ہیں، راجہ ریاض کو بچانے کیلئے اسپیکر کے اقدامات کے نتیجے میں اس وقت 40فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک انتخابات کے مزید قریب آگیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں، حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی آخر فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہو گا۔