کرنسی کی گراوٹ روکنے میں ناکامی پر گورنر اسٹیٹ بنک برطرف

iraqi governor state bank
کیپشن: iraqi governor state bank
سورس: google

ایک نیوز: عراق کے وزیراعظم نے سینٹرل بینک کے گورنر کو عہدے سے برطرف کرکے سابق گورنر علی محسن العلق کو گورنر تعینات کر دیا۔

وزیراعظم محمد السوڈانی نے گورنر سینٹرل بینک مصطفیٰ غالب مخیف کو پچھلے مہینے طلب کرکے ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔   مرکزی بینک کے نئے گورنر محسن العلق ستمبر 2014 سے ستمبر 2020 تک اسی عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

یادرہےبین الاقوامی رقوم منتقلی کے مراحل میں سختی کے بعد عراق کی کرنسی دو مہینے سے گراوٹ کا شکار ہے۔حکومت نے ایک ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی رقم 1460 مقرر کی ہے لیکن کھلی منڈی میں ڈالر 1630 دینار کا فروخت ہو رہا ہے۔