شیخ رشید کا نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Jan 24, 2023 | 11:16 AM

ایک نیوز: شیخ رشید نے وطن واپسی کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔ لال حویلی سے کل خطاب کا اعلان بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایف 8 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر تھا تو بہت سی تبدیلیاں آگئیں۔ پنجاب میں بغیر ڈولی کے سیاسی دلہنیں لائی گئی ہیں۔ جس کے خلاف عوامی مسلم لیگ سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تباہی ہی تباہی ہے جبکہ حکومت بھگوڑی ہوچکی ہے۔ کل تین بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں لوگ پاکستانیوں کے لیے فکر مند ہیں۔ ملک کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئیں کیونکہ سیاست سے بات آگے نکل گئی ہے۔ اب ملک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 

انہوں نےالزام عائد کیا کہ محسن نقوی آصف زرداری کےفرنٹ مین ہیں۔ حکومت کو معلوم نہیں کہ زمین کتنی گرم ہورہی ہے۔ انہوں نے کل ہونے والے جلسے کے بعد لاہور جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں