ایک نیوز : ایک نیوز : گاڑیوں کے معروف برینڈ ہُنڈا اٹلس نے اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ویب سائٹ پاک ویلز کے مطابق کاروں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جنوری سے ہو گا۔
ہنڈا سٹی 1.2 ایل ایم ٹی کی قیمت میں تین لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 37 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ 69 ہزار ہو گئی ہے۔
اس کے بعد ہنڈا سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمت میں بھی تین لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 41 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔
سٹی سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں تین لاکھ 10 ہزار روپے کا اضافہ ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 41 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ سے 44 لاکھ 49 ہزار پر پہنچ گئی ہے۔
ہنڈا کے برینڈ ایسپائر ایم ٹی 1.5 ایل کی قیمت بھی تین لاکھ 30 ہزار روپے بڑھنے کے بعد 46 لاکھ 29 ہزار ہ وگئی ہے جبکہ سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار کے اضافے کے بعد 47 لاکھ 99 ہزار پر جا پہنچی ہے۔
اسی طرح بی آر وی سی وی ٹی ایس کار میں تین لاکھ 60 ہزار کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت تقریباً 53 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
ایچ آر وی وی ٹی آئی کی قیمت میں بھی چار لاکھ کا غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کار کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 63 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے جبکہ ماڈل ایس میں بھی چار لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 65 لاکھ 99 ہزار پر جا پہنچی ہے۔
سوک 1.5 ایل ایم سی وی ٹی کی قیمت میں پانچ لاکھ روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 68 لاکھ ہو گئی ہے۔
ہنڈا کے برینڈ سوک 1.5 ایل اوریئل ایم سی وی ٹی کی قیمت میں پانچ لاکھ کا اضافہ ہونے بعد اس کی قیمت 65 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 70 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔
سوک آر ایس 1.5 ایل ایل سی وی ٹی کی نئی قیمت اب ساڑھے پانچ لاکھ کے اضافے کے بعد 80 لاکھ 99 ہزار ہے۔