کوٹ مٹھن: خاندانی دشمنی پر نوجوان قتل، ویرانے سے لاش برآمد

کوٹ مٹھن: خاندانی دشمنی پر نوجوان قتل، ویرانے سے لاش برآمد

ایک نیوز: کوٹ مٹھن ،موضع بروس آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان کو قتل کر کے زمین دفن کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برادری میں درینہ دشمنی پر نوجوان کو  قتل کرکے لاش زمین میں دفن کر دی گئی۔ جس کا علم اخلاق مشوری نامی مقامی راہگیر کو ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 15 پر پولیس کو کال کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ مٹھن پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ جس کے بعد پولیس کی نگرانی میں مقتول کی لاش کو زمین سے نکالا گیا  اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ مبینہ قتل کا یہ واقعہ برادری میں پرانی دشمنی کا محسوس ہوتا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش جاری کر دی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقتول اعجاز مشوری گزشتہ دن سے گھر سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی۔

واضع رہے کہ میانوالی میں بھی  درینہ دشمنی کا واقعہ پیش آیا جس میں فائرنگ سے 2 افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ عیسی خیل کے نواحی علاقہ بزری میں پیش آیا تھا، فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی، بعدازاں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

کرمپور میں بھی پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل ہو گئے۔ قتل ہونے والے افراد میں میر محمد جعفری اور کندہ کوٹ کا رہائشی ساجن سبزوئی بتایا گیا۔ واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا تھا۔ قتل ہونے والے افراد کی نعشیں کرمپور سول ہسپتال منتقل کردی گئی تھی لاشوں کا پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔  نعشں گھر پہنچنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا ہے اور  دونوں گروپ میں مزید خون ریزی کاخطرہ پیدا ہوگیا-