پہلا ٹی 20: پاکستان وویمن کو آسٹریلیا کیخلاف 8 وکٹوں سےشکست

Jan 24, 2023 | 10:50 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک آسٹریلیا ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز میں میزبان آسٹریلیا نے پہلا میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے عمائمہ سہیل نے سب سے زیادہ 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ عائشہ نسیم 24 اور جویریا خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہیں ہو سکا۔  آسٹریلوی باؤلر شٹ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ہدف دو کٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلس پیری نے 57 رنز کی شاندار نا آباد اننگز کھیلی۔ 

واضع رہے کہ آ سٹریلین وویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کردیا تھا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

منیبہ علی 27 اور طوبہ حسن بغیر رنز بنائے وکٹ پر موجود رہیں تھی۔ قبل ازیں اوپنر صدر شمس 30 اور سدرہ امین 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، ندا ڈار بھی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں تھی۔ بعدازاں بسمہ معروف 44 اور عائشہ نسیم بغیر کوئی رن اسکور کیے گارڈنر کا شکار بنیں تھی۔میچ کے آخری مرحلے میں عمیمہ سہیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں تھی۔ فاطمہ ثنا نے بھی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئیں تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے 133 رنز بنانے والی بیتھ مونے کو میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا جب کہ بولنگ کرتے ہوئے آشلے گارڈرنر نے 3، جیس جوناسین نے 2 اور انابیل سوتھرلینڈ نے 1 وکٹیں حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں