نوٹ گننے میں ناکامی، دلہن کا شادی سے انکار

Jan 24, 2023 | 09:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فرخ آباد میں دلہن نے  عین شادی کے وقت ہی اس دلہے سے شادی کرنے سے اس وجہ سے مسترد کردیا کیونکہ وہ دس روپے کے 30 نوٹ نہیں گِن پارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فرخ آباد میں پیش آنے والا یہ واقعہ 21 سالہ دلہن کے اہلِ خانہ کے لیے بھی یہ واقعہ حیران کن تھا۔ شادی کرانے والے پنڈت نے پہلے ہی دلہن کے گھروالوں کو دولہا کے مشکوک کردار سے خبردار کردیا تھا۔جس کے بعد دلہن نے منڈپ چھوڑ دیا اور اس دوران دونوں خاندانوں میں بحث اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جھگڑا بڑھنے پر پولیس بھی آگئی اور دونوں خاندانوں کے تصفیئے پر اصرار کرتی رہی لیکن دلہن اور اس کے گھروالوں نے شادی سے یکسر انکار کردیا۔

اس کے بعد پھر دلہن والوں نے دولہے کی آزمائش کرنے کیلئے  دولہے کو دس دس کے 30 نوٹ دیئے اور اسے گننے کو کہا لیکن  23 سالہ دولہا کئی کوششیں کرنے  کے باوجود درست گنتی میں ناکام رہا۔ جس کے بعد دولہن والوں نے کہا کہ لڑکا دماغی طور پر بے حد کمزور ہے۔

اس موقع پر دلہن کے بھائی موہت کا کہنا تھا کہ ہم نے بھروسہ کرکے عزیزوں کے مشورے پر کسی تصدیق کے بغیر ہی شادی طے کردی تھی۔ ہمیں لڑکے کی دماغی اور جسمانی حالت پر شک گزرا تو اسے ایک آسان ٹیسٹ سے گزارا جس کے بعد ہماری بہن نے شادی سے انکار کردیا۔

مزیدخبریں