ایک نیوز: بلوچستان میں سردی کی شدید لہر نے عوام کی قلفی جما دی۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت انتہائی حد تک گرگیا۔
شمالی بلوچستان میں سخت سردی کا راج جاری ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
بلوچستان کے پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ سمیت چمن اور زیارت کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے خوراک، ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔
بلوچستان میں شدید موسم کے باعث پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔
دوسری جانب پنجاب اورسندھ میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے کراچی میں صبح سویرے یخ بستہ ہوائیں گھلنے لگی۔ کراچی میں سرد ہواؤں کا پارہ 7 سینٹی گریڈ تک گر گیا
شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں نے موسم کو سرد کردیا ہے شمالی ہواؤں کا روانگی رواں ہے کراچی میں کم از کم 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے