پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دوطرفہ معاملہ ہے،امریکا

پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دوطرفہ معاملہ ہے،امریکا
کیپشن: India-Pakistan talks are a bilateral matter between the parties, America(file photo)

ایک نیوز: امریکا نے پاک بھارت مذاکرات فریقین کے درمیان دوطرفہ معاملہ قراردے دیے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا  پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاہم ڈائیلاگ دونوں فریقوں کا آپس کا معاملہ ہے۔

پاکستان میں توانائی بحران سے متعلق سوال پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے بارے میں آگاہ ہیں، توانائی بحران پر ضرورت ہوئی تو مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ 

تاہم انہوں نے شرط رکھی تھی کہ بھارت کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے اور مذاکرات کے میز پر آئے۔